شہریوں کو زمین کا خودمختار مالک بننے کی سہولت، PULSE کے ذریعے درخواست آسان

حکومت نے شہریوں کو اپنی زمین کا خودمختار مالک بننے کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی

پنجاب حکومت نے شہریوں کو اپنی زمین کا خودمختار مالک بننے کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔
پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (PULSE) کے تحت مشترکہ زمین کی تقسیم کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔
، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنی زمین کی بروقت تقسیم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
پی یو ایل ایس ای کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ اراضی کی تقسیم کا عمل اب بالکل مفت اور آسان طریقے سے مکمل کیا جا سکتا ہے۔
، جس سے عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔محکمہ کے مطابق اب تک 55 ہزار 24 خواتین اپنی زمین کی خودمختار مالک بن چکی ہیں، جو اس اقدام کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ درخواست اسی صورت میں قابلِ قبول ہوگی جب درخواست دہندہ کا نام اور شناختی کارڈ نمبر فردِ ملکیت میں درج مالک کے نام سے مطابقت رکھتا ہو۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔