قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم: پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے آرڈیننس صدر مملکت کی منظوری کے بغیر جاری ہونے پر اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔
دوسری جانب سپیشل اکنامک زونز آرڈیننس پر صدارتی دستخط نہ ہونے کی اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق مذکورہ آرڈیننس چھ دیگر بلز اور ایک آرڈیننس کے ہمراہ ایوان صدر کو بھجوایا گیا تھا، سمریوں اور فائلوں کی منظوری ای آفس کے ذریعے دی جاتی ہے۔
، ایوان صدر کی جانب سے ای آفس کے ذریعے اجتماعی طور پر تمام بلز اور آرڈیننسز کی منظوری دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ای آفس منظوری کے تناظر میں آرڈیننس جاری کر دیا گیا تھا، ایوان صدر سے فائلیں واپس پہنچی تو مذکورہ آرڈیننس پر صدر کے دستخط موجود نہیں تھے۔
، وفاقی حکومت کی جانب سے آرڈیننس اب واپس لے لیا گیا ہے۔

#baithak #baithaknews #multan #qalat #Balochistan #Loralai #NewsUpdate #todaynews