پاکستان کے معدنی وسائل کی مالیت کھربوں ڈالر، حکومتی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع

پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر مالیت کے معدنی وسائل موجود ہونے کا انکشاف

پاکستان کے کھربوں ڈالر مالیت کے غیر استعمال شدہ معدنی وسائل کو اسٹریٹجک معاشی ترقی کی بنیاد بنانے کی حکومتی حکمتِ عملی، دی نیشنل انٹرسٹ میں شائع مضمون میں پاکستان کے معدنی شعبے کی اصلاحات کا تفصیلی احاطہ کیا گیا۔دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر مالیت کے معدنی وسائل موجود ہیں ۔ پ
اکستان مائننگ پالیسیوں میں اصلاحات کر کے انہیں عالمی معیار سے ہم آہنگ کر رہا ہے۔ شفافیت اور بین الاقوامی شراکت داری سے پاکستان اہم معدنیات کا اسٹریٹجک مرکز بننے کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا جا رہا ہے۔
اپریل میں شیڈول PMIF26 کا مقصد پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے تیار مائننگ معیشت کے طور پر پیش کرنا ہے۔دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق ریکوڈک دنیا کے بڑے کاپر اور گولڈ منصوبوں میں شامل ہے، جہاں 5.9 ارب ٹن معدنی ذخائر موجود ہیں۔ ریکوڈک منصوبہ اربوں ڈالر آمدن اور ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان کے قیمتی پتھروں کی مجموعی مالیت تقریباً 450 ارب ڈالر ہے۔ قیمتی پتھروں کی سالانہ برآمدات صرف 5.8 ملین ڈالر ہیں، جو بڑے پوٹینشل کی نشاندہی کرتی ہیں۔ حکومت نے قیمتی پتھروں کے لیے پہلی قومی جیم اسٹون پالیسی متعارف کرا دی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔