تونسہ شریف: انڈس ہائی وے پر قیامت خیز حادثہ، تین افراد شہید
ٹبی قیصرانی (سپیشل رپورٹر) انڈس ہائی وے پر قیامت خیز حادثہ، تین افراد شہید، علاقہ سوگ میں ڈوب گیاتونسہ شریف کے قریب انڈس ہائی وے پر گھالی گیپ کے مقام پر شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے نے پورے علاقے کو غم اور سوگ میں مبتلا کر دیا۔
ٹرالے اور یورو رمک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یورو رمک ملتان جا رہی تھی کہ گھالی گیپ کے قریب شدید دھند کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرالے سے ٹکرا گئی۔
تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے اور مسافروں کی چیخ و پکار سے فضا لرز اٹھی۔
حادثے میں ثمر اقبال گورمانی ولد ظفر اقبال اور ساجد اقبال ولد نعمت اللہ صدیقی سمیت ایک اور شخص موقع پر ہی شہید ہو گیا۔
شہداء کی خبر پھیلتے ہی ان کے آبائی علاقوں میں صفِ ماتم بچھ گئی، گھروں میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
زخمیوں اور شہداء کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ شریف منتقل کر دیا گیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔