خانیوال میں مبینہ لینڈ ریکارڈ کرپشن، پنجاب حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان
خانیوال (بیورو چیف)خانیوال کے علاقے سلطان ٹاؤن میں لینڈ ریکارڈ میں مبینہ سنگین بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے،۔
جہاں پٹواری کی مبینہ ملی بھگت سے اکبر کباڑیے نے سکنی اور غیر قابلِ استعمال رقبے کو قیمتی ظاہر کر کے پنجاب حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر متعلقہ پٹواری نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے رقبے کی نوعیت تبدیل کی، جس کے نتیجے میں سرکاری ریکارڈ میں غلط اندراجات کیے گئے۔
اس عمل سے نہ صرف قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا بلکہ سرکاری محکموں کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ اس مبینہ کرپشن کے خلاف پہلے ہی محکمہ اینٹی کرپشن میں تحریری درخواست جمع کروائی جا چکی ہے، تاہم تاحال ذمہ داروں کے خلاف کوئی واضح کارروائی سامنے نہیں آ سکی۔
شہریوں نے اس تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔
عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث پٹواری اور اکبر کباڑیے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
، تاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔