مولانا فضل الرحمان نے فتنہ الخوارج کی دھجیاں اڑا دیں
مولانا فضل الرحمان نے فتنہ الخوارج کی دھجیاں اڑا دیں۔ایک سیشن کے دوران اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ علمائے حق پر کفر کا فتویٰ لگانے والے کون ہیں؟ حدیثیں گھڑنے والے کون ہیں؟
مولانا نے واضح کیا کہ مشرق سے کالی پگڑیوں والوں کے آنے کی احادیث و روایات ضعیف ہیں۔ ضعیف حدیث فضائل میں کام آتی ہے۔
،حجت نہیں بنتی۔ مسئلے کا تعلق عقائد و احکامات سے ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ احادیث میں ذکر آتا ہے کہ یہ لوگ وقت کے علماء اور دینداروں کو قتل کریں گے۔
کیا آج ہم دیکھ نہیں رہے کہ علماء کو قتل کیا جا رہا ہے؟ وزیرستان میں ایک سال کے اندر ہمارے 3 علماء کو شہید کیا گیا۔
باجوڑ میں ہم نے بیک وقت 90 جنازے اٹھائے۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ موضوعی احادیث کی بنیاد پر یہ قوتیں خود کو مسلمان اور دوسروں کو کافر قرار دیتی ہیں۔
احادیث میں انہیں لوگوں کے بارے میں آیا ہے کہ یہ خود کو مسلمان اور دوسروں کو کافر کہیں گے۔ جمیعت علمائے اسلام ایسی قوتوں سے مرعوب نہیں ہو گی۔
مسلمان کے خون کو اتنا ارزاں بنانے والے اسلام کی بات کیسے کرتے ہیں؟
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔