نئے کرنسی نوٹ آنے کے بعد پرانے نوٹ استعمال ہوں گے؟

نئے کرنسی نوٹ آنے کے بعد کیاپرانے نوٹ استعمال ہوں گے؟

وفاقی حکومت نے 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک تمام کرنسی نوٹوں کو نئے ڈیزائن کے ساتھ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
، جبکہ کاغذی کرنسی کے ساتھ ساتھ ایک پلاسٹک (پولیمر) نوٹ متعارف کرانے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس عمل میں کسی بھی موجودہ کرنسی نوٹ کو ختم نہیں کیا جائے گا، تاہم تمام مالیت کے نوٹ نئے ڈیزائن اور جدید سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ دوبارہ جاری کیے جائیں گے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ رواں سال کے دوران متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔
حکام کے مطابق اس وقت ملک میں تقریباً 10 ہزار 260 ارب روپے کی کرنسی گردش میں ہے۔
پرانے نوٹوں کی تبدیلی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے حکومت تمام بینکوں کو واضح ٹائم لائن جاری کرے گی ۔
تاکہ موجودہ کرنسی کو نئے نوٹوں سے تبدیل کیا جا سکے۔ذرائع نے بتایا کہ نئی کرنسی سیریز کے باقاعدہ اجرا کے لیے جلد وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کی جائے گی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔