گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا میں شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری

گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سردی کی شدید لہر سے خبردار کردیا ۔
الرٹ کےمطابق گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اورآزادکشمیرمیں جنوری کےآخرتک رات اورصبح کے اوقات میں شدید سردموسم متوقع ہے۔
،ملک کےبالائی علاقوں میں درمیانےسےشدیددرجےکی برفباری کا امکان ہے، جس سے رابطہ سڑکیں ، ٹرانسپورٹ نظام اور بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے19جنوری کےدوران گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اوربرفباری متوقع ہے۔
،18 تا 20 جنوری مری اورگلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، 20 سے 23 جنوری کے دوران اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے،20 تا 23 جنوری پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نےکہا ممکنہ برفباری کے باعث برفانی تودے گرنےکا بھی خدشہ ہے۔
،اس لئے عوام خصوصاً پہاڑی علاقوں میں غیرضروری سفرسےگریزکریں،میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر کورا پڑنے سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔