معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیاروں کی مانگ بڑھ گئی،کئی ‘وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہمارے لڑاکا طیاروں کی مانگ بڑھ گئی ہے۔
،کئی ممالک طیاروں کے حصول کے لیے بات کررہے ہیں، اس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔
وفاقی کابینہ نےکرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کے لیےکابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئےکرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے حوالے سے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔
نئےکرنسی نوٹوں کےڈیزائن کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
اجلاس میں پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030 کا مسودہ مزید غور کے لیے حج پالیسی کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت دی گئی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔