بھارت میں مسلمان منظم ریاستی جبر کا شکار ہیں، عالمی انسانی حقوق کی رپورٹ

بھارت میں مسلمان منظم ریاستی جبر کا شکار ہیں، عالمی انسانی حقوق کی رپورٹ میں انکشاف

عالمی انسانی حقوق کی رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف منظم ریاستی جبر کا انکشاف ہوا ہے۔
ساؤتھ ایشیا جسٹس کیمپین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 کےدوران بھارت میں ماورائے عدالت کارروائیوں میں 50 مسلمان شہید کیے گئے۔
ہندوتوا انتہا پسندعناصرکے ہاتھوں 23 اور ہندو انتہا پسند حملوں میں 27 مسلمان شہید ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مسلم مخالف تقاریر کے نتیجے میں13ریاستوں میں26 سے زائد منظم اجتماعی تشدد کے واقعات ہوئے۔
، مذہبی بنیادوں پر سب سے زیادہ قتل اترپردیش میں ہوئے جہاں 6 مسلمان شہید کیے گئے۔
عالمی انسانی حقوق کی رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ گائے کے نام پر تشدد کے واقعات میں 9 مسلمانوں کو شہید کیا گیا اور گائے کے نام پر 3 افراد کو شدید تشدد کے بعد خودکشی پر مجبور کیا گیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔