علاقائی سلامتی کا نیا باب، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ دفاعی معاہدہ

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ دفاعی معاہدے پر متفق

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر دفاعی معاہدے پر متفق ہوگئے۔
سہ فریقی دفاعی معاہدے کے لیے ایک سال سے مشاورت کے بعد مسودہ تیار کر لیا گیا۔
وزیردفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں تصدیق کر دی۔
کہا مسودہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پاس موجود ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے سے مختلف ہے۔
ترکیہ کے وزیرخارجہ نے بھی سہ فریقی معاہدے کی تصدیق کردی۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا بات چیت ضرورہوئی ہے تاہم ابھی کسی معاہدے پر دستخط نہیں کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان مذاکرات آخری مراحل میں ہیں اور معاہدہ طے پانے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔
یہ وسیع تر اتحاد سمجھ میں آتا ہے کیوں کہ جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یہاں تک کہ افریقہ میں ترکی کے مفادات سعودی عرب اور پاکستان کے مفادات کے ساتھ تیزی سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔