ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش کا بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ برقرار
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کے فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم بھارت میں اپنے میچز نہیں کھیلے گی۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کا ایک وفد بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کا دورہ کرے گا۔
، جہاں وفد کی بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات متوقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملاقات کا مقصد بنگلادیشی بورڈ کے تحفظات سننا اور ممکنہ حل تلاش کرنا ہے۔
بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل نے اس معاملے پر کہا ہے کہ بنگلادیش کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش ٹیم بھارت کے بجائے سری لنکا میں اپنے میچز کھیلنے کی خواہشمند ہے اور یہی تجویز آئی سی سی کو پیش کی گئی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔