ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی مستقل پوسٹیں ختم، پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

پنجاب کے ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی 2115 مستقل پوسٹیں ختم

پنجاب حکومت نے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی 2115 مستقل آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نئی بھرتیاں مستقل سروس اسٹرکچر کے بجائےمجموعی اور اسپیشل پے پیکیج کی بنیاد پر کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے سیکنڈری لیول ہیومن ریسورس رولز 2025 کی منظوری دے دی ہے،۔
جس کے تحت 2115 نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے، تاہم یہ آسامیاں مستقل نہیں ہوں گی بلکہ فکس پیکج پر متعارف کرائی جائیں گی۔
فیصلے کے نتیجے میں مستقل ملازمت، پنشن اورترقی کا نظام ختم ہو جائیگا،محکمہ صحت کا مؤقف ہےکہ نئی پالیسی سے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی دستیابی بہتر ہوگی ۔
اور ڈی ایچ کیو و ٹی ایچ کیو اسپتالوں میں سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔