وائٹ ہاؤس کا ایران سے متعلق سخت مؤقف، تمام آپشنز کھلے رکھنے کا اعلان
وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے کسی بھی ممکنہ اقدام کو خارج از امکان قرار نہیں دیا اور صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کی موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ایران سے متعلق تمام آپشنز بدستور کھلے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں کے تسلسل پر صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے تہران کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی اقدامات کے باعث ایران میں 800 افراد کو سزائے موت سے بچایا گیا جبکہ ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کا عمل بھی جاری ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔