پیٹرول پمپس اور فیول سپلائی چین میں اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام متعارف
حکومت پیٹرولیم سیکٹر میں شفافیت کےلئے جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔
پیٹرول پمپس اور فیول سپلائی چین میں اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام متعارف کروا دیا گیا ۔
قانونی پیٹرول پمپس کی معلومات کے لئے راہگزر موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے ۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق صارفین موبائل ایپ کے ذریعےمستند اور منظور شدہ فیول پمپس کی شناخت کر سکیں گے ۔
آئل ٹینکرز کی نگرانی کے لئے اوگرا اور پی آئی ٹی بی کا مشترکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی تیار کرلیا گیا۔
فیول ٹینکرز ، ٹرمینلز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس کو ایک مربوط نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے ۔
پیٹرول پمپس پر خودکار ٹینک گیجز اور ڈیجیٹل نوزل نصب کئے جائیں گے ۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈی جی پی سی تیل و گیس بلاکس کی شفاف بولی کے لئے نیا آن لائن پورٹل متعارف کروائے گا۔
جس سے بولی کا عمل ڈیجیٹل ہو جائے گا ۔ دھماکہ خیز مواد کی نگرانی کے لیے ایکسپلوسیوز ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فعال ۔
سپلائی چین کی ریئل ٹائم نگرانی کے دو مراحل کامیابی سےمکمل ہو چکے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔