پاک فضائیہ جنگی صلاحیتیں مزید فروغ، سعودی عرب میں 10 ملکی مشق میں شرکت

پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے کیلئے اہم پیش رفت

پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب میں 10 ملکی جنگی مشق میں شرکت کے لئے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا ۔
پاکستانی دستےمیں بلاک ففٹی ٹو اور ایف سولہ لڑاکا طیارے شامل ہیں۔
فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری 2026 میں سعودی عرب اور پاکستان کے علاوہ امریکا ، برطانیہ ، فرانس ، اٹلی ، قطر بھی حصہ لیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنگی مشق کا مقصد شریک فضائی افواج کی صلاحیتوں اور آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فضائیہ کےلڑاکا اور بمبارطیارےایک ہی جست میں سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس جا پہنچے۔
پاکستانی شاہینوں کی نان اسٹاپ اڑان طویل فاصلے تک آپریشنل رسائی اور مہماتی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
برادر ملک سعودی عرب کے ایئرفورس حکام نے پاکستانی دستے کا انتہائی گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔
فضائی جنگی مشق بڑی فورس کے استعمال ، جدید الیکٹرانک وارفیئر کی مہارت بڑھانے میں مددگار ہو گی۔
دوست ممالک کی فضائی افواج میں تعاون اور آپریشنل ہم آہنگی کا فروغ بھی مقاصد میں شامل ہے۔
نائٹ آپریشنز اور الیکٹرانک وار فیئر کی بطورخاص مشق کی جائے گی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔