کچہ پولیس آپریشن، عمرانی گینگ کے 11 ڈاکو گرفتار، ٹھکانے تباہ

کچہ عمرانی اور کچہ کراچی میں پولیس کا بڑا آپریشن 11 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کا سرنڈر

راجن پور کےکچہ عمرانی سکھانی اور کچہ کراچی میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پولیس کی بڑی کامیابی ۔ڈی پی او محمد عمران کے مطابق آپریشن میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ڈورن سے گولا باری کی جارہی ہے آپریشن میں ہلاک ہونے کے ڈر سے انتہائی مطلوب عمرانی گینگ کے 11ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا۔
ڈی پی او محمد عمران نے اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کچے کے ڈاکؤ سرنڈر کر دیں ورنہ اپنی ھلاکت کے لیے تیار ہو جائیں تیسرا کوئی آپشن نہیں انہوں نے بتایاکہ آپریشن میں مرنے کے ڈر سے انتہائی مطلوب عمرانی گینگ کے 11ڈاکوؤں نے پولیس کو سرنڈر کردیا سرنڈر ڈاکوؤں نے بھاری اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے پیش ہوگئے ہیں ۔
ڈی پی او راجن پور کے مطابق گرفتار ڈاکو اغوا ،قتل اور ڈکیتی کے درجنوں میں مقدمات میں مطلوب تھے گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق سزا دی جائےگی اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔ڈی پی اوراجن پور نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور بنکرز کو تباہ کردیاگیا ہے ۔
زید ڈاکوؤں کو پولیس کی جانب سے اعلان کیا جارہا ہے کہ وہ گرفتاری دے دین ،نہیں تو ہلاک ہوجائے گئیں ۔ڈی پی اوراجن پور کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ڈی پی او راجن پور کا کہنا ہے کہ محفوظ پنجاب کے مطابق ضلع راجن پور کو مکمل طور پر پرامن ضلع بنایا جائے گا اور کچے سے ڈاکؤوں کا بھی مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
اب ضلع راجن پور میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے اور ریاست کی رٹ پوری طاقت کے ساتھ قائم ہے ۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔