ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری، اسلام آباد میں ہنگامہ

ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا

ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا،دونوں کواسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر لڑائی جھگڑے کیس میں گرفتار کیا گیا۔
ایمان مزاری کو سرینہ چوک انڈر پاس کے قریب گاڑی رکوا کر گرفتار کیا گیا۔ وہ اور ہادی علی چٹھہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جارہے تھے۔
دونوں وکلاء اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی وین میں تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور منظور ججہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ذرائع کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں منسوخ کر دی تھیں۔
،واقعے کے بعد ہائیکورٹ کے باہر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ایمان مزاری اورہادی علی کو بذریعہ ویڈیو لنک جج افضل مجوکاکی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔