امریکی اور چینی صدور کی بیجنگ میں ملاقات کا امکان، بھارت کےلئے خطرے کی گھنٹی
اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی بیجنگ میں ملاقات کا امکان ہے۔
امریکا اور چین کے تعلقات میں بہتری ، تائیوان اور یوکرین کے تنازعات کے خطرات میں کمی متوقع ہے۔
تاہم امریکی اور چینی صدور کی ملاقات بھارت کے لئے واضح خطرے کی گھنٹی ہے۔
غیرملکی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے 2025 میں ٹرمپ کو دورہ بیجنگ کی دعوت دی۔
دونوں رہنماؤں کی جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں بھی ملاقات ہوئی ۔ جسے امریکی صدر ٹرمپ نے “انتہائی کامیاب” قرار دیا تھا۔
صدر ٹرمپ کے ٹیرف اور تجارتی تاخیر نے بھارت امریکا تعلقات کو متاثر کیا ۔
بھارت اب چین کےساتھ تعلقات بہتر کرنےکی کوشش کر رہا ہے ۔ ٹرمپ اور پاکستان کےتعلقات کے باعث بھارت امریکا تعلقات متاثر ہوئے ۔
ٹرمپ کا بھارت پاکستان تنازعات کو روکنے کا دعویٰ اور آپریشن سندور میں بھارتی فوجی نقصان کی تفصیلات بھارت کے لیے قابل قبول نہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔