امریکانےایران کیجانب بحری بیڑااورفوجی طاقت روانہ کردی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایک بڑی بحری اور فضائی فوجی طاقت ایران کی جانب روانہ کر دی ہے۔
ایئر فورس ون میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری بڑی فورس ایران کی طرف رواں دواں ہے اور متعدد جہاز خطے کی جانب جا رہے ہیں۔
، تاہم اس فوجی نقل و حرکت کا یہ مطلب نہیں کہ امریکا لازمی طور پر فوجی کارروائی کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر فورس تعینات کی گئی ہے، آئندہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر پھانسیاں دی گئیں تو کارروائی کی جائے گی، تاہم امریکی انتباہ کے بعد ایران نے پھانسیاں منسوخ کر دیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران بات چیت کرنا چاہے تو امریکا بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
، تاہم اگر ایران نے نیوکلیئر ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو امریکا دوبارہ حملہ کرے گا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔