پی ڈی ایم اے پنجاب بارشوں اور برفباری کا الرٹ، مختلف اضلاع میں شدید موسم کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اے پنجاب کا مزید بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبےمیں مزید بارشوں اور برفباری کے پیشِ نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔
،پی ڈی ایم اے کے مطابق 26 سے 27 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔
الرٹ کےمطابق مری،گلیات اوردیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری کےساتھ شدید بارش متوقع ہے،جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
،لاہور،سرگودھا،گجرانوالہ،ملتان،فیصل آباد،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کوالرٹ رہنےاورممکنہ ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کےلیےپیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
،عوام کو بھی محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔