پاکستان سمیت دنیا بھر میں روزہ کتنے گھنٹے کا ہوگا؟
فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان 2026 کا آغاز 19 فروری متوقع ہے، تاہم حتمی تاریخ سعودی عرب میں 29 شعبان کو چاند دیکھنے کے بعد طے کی جائے گی۔پ
اکستان میں رمضان کے دوران روزے کا دورانیہ تقریباً 13 سے 13.5 گھنٹے رہتا ہے، جو مارچ میں 13 گھنٹے سے شروع ہو کر رمضان کے آخر میں بڑھ کر 13.5 گھنٹے تک پہنچ جائے گا۔
رمضان 2026 میں، روزے کا دورانیہ مسلم ممالک میں مختلف ہو گا، ابتدائی دنوں میں تقریباً 12 گھنٹے ہوگا، اور ماہ کے اختتام تک 13 گھنٹے تک پہنچنے کا امکان ہے۔
موسم سرما کے آخر میں رمضان کی آمد اور شمالی نصف کرہ میں بہار کے آغاز کی وجہ سے روزے کا دورانیہ کم رہے گا، اور دن کی روشنی کے اوقات بڑھتے جائیں گے۔
مختلف ممالک میں جغرافیائی مقام کے مطابق روزے کے اوقات میں فرق آئے گا۔
خط استوا کے قریب ممالک میں دن کی روشنی کا دورانیہ مستحکم رہتا ہے، جبکہ شمالی یا جنوبی علاقوں میں موسمی تغیرات زیادہ ہوتے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔