پاکستان پاسپورٹ سسٹم ڈیجیٹل اور جدید بنا دیا گیا :محسن نقوی

پاسپورٹ سسٹم کو عالمی نظام کے مطابق ڈھال دیا گیا،وزیرداخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اسلام آباد میں پاسپورٹس درخواستوں، پرنٹنگ، کارکردگی کےجدید ترین مانیٹرنگ نظام کا افتتاح کردیا۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کا نظام بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا پاکستان پاسپورٹ سسٹم کو اب دنیا کے بہترین ممالک کے نظام کے مطابق ڈھال دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس میں مانیٹرنگ روم اور کال سینٹر 24 گھنٹے بلا تعطیل فعال ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کوسیکوئر ہائبرڈ انٹیلیجنس فار نالج بینڈ رسپانس انالیٹکس سسٹم پربریفنگ دی گئی۔
وزیرداخلہ نے جدید ٹیکنالوجی پرمبنی مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے پر ڈی جی امیگریشن اورٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔