ذیشان ناصر ہمالین آئی بیکس شکار، 43.5 انچ سینگ کے ساتھ نمایاں اعزاز حاصل

ذیشان ناصر نے ہمالین آئی بیکس کا کامیاب شکار کرکے ایک نمایاں اعزاز حاصل کر لیا

لوئر چترال کے مقامی شکاری ذیشان ناصر نے وادی ارکاری میں ہمالین آئی بیکس کا کامیاب شکار کرکے ایک نمایاں اعزاز حاصل کر لیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ترجمان لطیف الرحمان کے مطابق یہ شکار جاری ٹرافی ہنٹنگ سیزن کے دوران کیا گیا۔
شکار کیے گئے ہمالین آئی بیکس کی عمر 10 سال تھی اور اس کے سینگوں کا سائز 43.5 انچ ریکارڈ کیا گیا۔
، جو اس نوع کی شکار کی ایک غیر معمولی خصوصیت ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ وادی ارکاری میں مؤثر حفاظتی اقدامات کے باعث ہمالین آئی بیکس کی آبادی میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
، جس سے اس کے شکار کی اجازت دینے والے قوانین کو تقویت ملی ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق، ٹرافی ہنٹنگ قوانین کے تحت شکار سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد حصہ ویلیج کنزرویشن کمیٹیوں کو دیا جاتا ہے۔
، جو مقامی فلاح و بہبود، تعلیم اور صحت کے مختلف منصوبوں پر خرچ کرتے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔