پاکستان کے مشہور صحرا میں20سال بعدبرفباری
پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کےاثرات سامنے آنے لگے ہیں۔
جس کے بعدبلوچستان کے ضلع نوشکی کے صحرائی علاقے میں برف باری رپورٹ ہوئی، جو ایک نادر واقعہ ہے اور مقامی لوگوں کے مطابق تقریباً دو دہائیوں میں پہلی بار دیکھا گیا ہے۔
اس غیر معمولی سردی نے ریت کے ٹیلوں کو سفید چادر اوڑھا دی اور صحرا کی سطح پر برف جم گئی جس سے علاقے کے رہائشی حیران رہ گئے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سال بہ سال غیر متوقع موسموں کا سامنا کر رہا ہے۔
، حالانکہ ملک کا عالمی سطح پر اخراج میں حصہ نسبتا کم ہے۔گزشتہ چند سالوں میں پاکستان شدید موسمیاتی واقعات کی زد میں رہا ہے۔
، جن میں شدید گرمیوں میں بارشیں اور سیلاب سے لے کر سخت سردیوں تک شامل ہیں۔
اس سیزن کی سرد لہر سےکئی علاقوں میں برف باری اور ژالہ باری ہوئی، جن میں ایسے علاقے بھی شامل ہیں جہاں عموماً یہ موسم معمول نہیں ہوتا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔