برفانی طوفان نے امریکا کو مفلوج کرکے رکھ دیا، مختلف واقعات میں 20 افراد ہلاک
برفانی طوفان نے امریکا کو مفلوج کرکے رکھ دیا،کورونا وبا کے بعد پہلی بار 19 ہزارسےزائد پروازیں منسوخ اور 40 ہزار سے زائد متاثر ہوئیں۔
,دس ریاستوں میں مختلف واقعات میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکا کی 22 ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی،دس لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
ہزاروں شہری خود کو گرم رکھنے کیلئے پناہ گاہوں میں راتیں گزارنے پر مجبورہوگئے۔متاثرہ ریاستوں میں تعلیمی ادارے آج بھی بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا۔
برفباری رکنے کے بعد بحالی کا کام جاری ہے،سڑکوں اور ایئرپورٹس کے رن ویز سے برف ہٹائی جارہی ہے۔
دوسری جانب کینیڈا میں بھی طوفانی برفباری ہوئی،ٹورنٹو شہرمیں دو فٹ برف پڑی، 430 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔