جائیداد پرقبضےکی شکایت پرضلعی انتظامیہ 7دن میں فیصلےکا پابند ہوگا،محسن نقوی
اوورسیزپاکستانیوں کی وفاقی دارالحکومت میں جائیداد پر قبضے کی کسی بھی شکایت پر ڈی سی اسلام آباد 7 روز میں فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔
،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو ٹوک ہدایت کردی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے ایکس پیغام میں کہا اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری خوش آئند اور قابل قدرہے۔
ان کے اثاثوں کےتحفظ کے لیے فوری اور شفاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، ان کی جائیداد پرقبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔