راجن پور: کچے کے علاقے میں پولیس کا بڑا آپریشن، مزید 98 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
راجن پور کے کچے کے علاقوں میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن بدستور جاری ہے،۔
جس دوران مزید 98 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق سرینڈر کرنے والوں میں 8 ایسے خطرناک ملزمان بھی شامل ہیں جن کی گرفتاری پر سر کی قیمت مقرر تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 309 ڈاکو ہتھیار ڈال چکے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈاکو اغوا، قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
، جبکہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے 33 ٹھکانے اور بنکرز بھی مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔