عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے میانوالی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔
، ملاقات کرنے والوں میں علی حیدر نور خان،عبید اللہ خان شادی خیل، امانت اللہ خان شادی خیل، عدیل عبد اللہ خان رخڑی، ملک فیروز جوئیہ اور ملک سجاد خان بھچڑ شامل تھے۔
دوران ملاقات ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس اور امن وامان پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔
، وفد نے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو سراہا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔