پنجاب کے سکولوں میں اے آئی کا استعمال لازمی قرار

پنجاب کے سکولوں میں اے آئی استعمال لازمی قرار دے دیا گیا

وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب کے سکولوں میں اے آئی استعمال لازمی قرار دے دیا۔
پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف اور وزراء نے آفیشل ورکشاپ “ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی “میں شرکت کی۔
آفیشل ورکشاپ “ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی ” کا باقاعدہ آغاز منسٹر کی حاضری سے کیا گیا ۔
پنجاب کابینہ کے ارکان کےلئے Gemini کے مفید استعمال پر بریفنگ دی گئی۔
گورنس اور پالیسی فریم ورک کی تشکیل کے اے آئی کے استعمال سے آگاہ کیا گیا ۔
آپریشنل پالیسی سازی ، شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر امور میں اے آئی معاونت پر گفتگو کی گئی۔
اس کے علاوہ پالسی سمری تجزیہ،سمری اور گوگل ٹولز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اور کام کے طریقہ کار کو بدل سکتی ہے ۔
اصلاحات اور پالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہے۔
اے آئی ٹولز کا زمہ داری سے استعمال مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔