پر امن بقائے باہمی: وزیراعظم شہباز شریف کے عالمی دن پر پیغام

اختلافات خطرہ نہیں بلکہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو درپیش تنازعات اور عالمی چیلنجز کے پیش نظر پر امن و بقائے باہمی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، مل کر ایسی دنیا کی تعمیر کے لئے کام کرنا ہوگا ۔
جہاں تصادم کی بجائے تعاون اور امن غالب ہو۔ خیالات کا اظہار انہوں نے پرامن بقائے باہمی کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کیا۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آج اقوام عالم کے ساتھ مل کر پر امن بقائے باہمی کا عالمی دن منا رہا ہے۔
، یہ دن ہر سال اقوام متحدہ کی جانب سے ممالک اور نوع انسانی کے مابین ہم آہنگی، اتحاد اور باہمی احترام کے فروغ کے لئے منایا جاتا ہے۔
جس کا مقصد کرہ ارض پر تعلیم ، مکالمے اور بین المذاہب تعاون کے ذریعے تصادم اور کشیدگی کا مقابلہ کرنا ہے۔
، یہ دن اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ دنیا میں پائیدار امن صرف اس صورت ممکن ہے جب لوگ عزت وقار، باہمی احترام اور افہام و تفہیم کا طرز عمل اختیار کریں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔