رمضان المبارک کے مہینے سے قبل ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک تشویشناک خبر
رمضان المبارک کے مہینے سے قبل ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دی ہے-
، جس میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 48 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ دسمبر 2025 میں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی-
، جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ سی پی پی اے کی جانب سے پیش کی گئی یہ درخواست نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی،۔
جس کے بعد فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔اس ماہ میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی۔
اس ممکنہ اضافے سے صارفین پر مالی بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے، خاص طور پر رمضان المبارک کے دوران جب بجلی کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔