سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، صرف 29 دن میں فی تولہ 118000 روپے مہنگا

صرف 29 دن میں فی تولہ قیمت میں 118000 روپے کا ریکارڈ اضافہ

مقامی مارکیٹ میں صرف 29 دن میں فی تولہ قیمت میں 118000 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپےسے بڑھ کر 5 لاکھ 72 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے-

،ماہرین کے مطابق ایک سال میں ہونے والا اضافہ صرف ایک ماہ کے دوران ریکارڈ کیا گیا-

،جو سونے کی تاریخ کا غیر معمولی رجحان قرار دیا جا رہا ہے۔عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی،جہاں 29 دن کے دوران فی اونس سونا 1163 ڈالرمہنگا ہوا-

،عالمی تاریخ میں پہلی بار فی اونس سونےکی قیمت ساڑھے پانچ ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے-

۔ماہرین کا کہنا ہےکہ دنیا کے بڑے سینٹرل بینکس تیزی سے اپنے ڈالرذخائر کو سونے میں منتقل کر رہے ہیں،-

جس کے باعث سونےکی عالمی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اور قیمتیں مسلسل اوپر جا رہی ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔