مسلح افواج ملکی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیرکاکہنا ہےکہ جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے، جدیدٹیکنالوجی مستقبل کی جنگی حکمت عملی میں مرکزی کردار ادا کرےگی،مسلح افواج جدید ٹیکنالوجی کو اپناتےہوئےجدت،مقامی تیاری اورمطابقت پر توجہ دے رہی ہیں۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل عاصم منیر نےبہاولپورگریژن کادورہ کیا،فیلڈ مارشل نےروہی ای اسکلزلرننگ ہب اورآرمی پبلک اسکول عباسیہ کیمپس کا افتتاح کیا۔آئی ایس پی آرکےمطابق فیلڈمارشل کو آپریشنل،تربیتی اورانتظامی پہلوؤں کےبارےمیں بریفنگ دی گئیں
، بریفنگ میں ملٹی ڈومین وارفیئر کی تیاریوں پرخصوصی توجہ دی گئی،فیلڈ مارشل نے خیرپور ٹامیوالی میں فیلڈ مشق اسٹیڈ فاسٹ ریزولوکامشاہدہ کیا،مشق میں ڈرونز،الیکٹرانک وارفیئر اور جدید کمانڈ سسٹمز کا عملی مظاہرہ کیا گیا،عاصم منیر نے جوانوں کے بلندحوصلے اورپیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل عاصم منیر نےکہا مسلح افواج ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،انہوں نےمستقبل کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنےکیلئے اعلی سطح کی تیاری برقرار رکھنے پر زور دیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔