لاہور میں بسنت پھیکی پڑنے کا خدشہ، پتنگ بازی کے سامان کی قلت

لاہور میں بسنت پھیکی پڑنے کا خدشہ، پتنگ بازی کے سامان کی قلت برقرار

لاہور میں بسنت کی رونقیں ماند پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پتنگ بازی کے سامان کی قلت برقرار ہے جبکہ آن لائن پرمٹ سسٹم تاحال فعال نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق لاہورمیں پتنگ، گڈےاورڈورکی فراہمی بدستور محدود ہے، جبکہ لائسنس ہولڈرز آن لائن پرمٹ کے اجرا کےمنتظرہیں۔
،انتظامیہ کی جانب سےقائم کیےگئے پورٹل پرتاحال پرمٹ فارم دستیاب نہیں ہو سکا، جس کے باعث کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہےکہ لائسنس ہولڈرز آن لائن پرمٹ حاصل کرکےدیگر شہروں سےپتنگ بازی کا سامان منگواسکتے ہیں،تاہم تاخیرکےباعث پتنگ،گڈےاورڈورکی قیمتوں میں مزید اضافےکا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔
کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کےمطابق اگربروقت پتنگ بازی کاسامان دستیاب نہ ہوا تو بسنت کی رونقیں ماند پڑجائیں گی،ایسوسی ایشن نےانتظامیہ سے فوری طور پر پرمٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔