آج ملک بھر میں شبِ برات منائی جائے گی، خصوصی عبادات کا اہتمام

آج ملک بھر میں شبِ برات نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

آج ملک بھرمیں شبِ برات نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
آج شب مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا، لوگ نوافل کی ادائیگی،قرآن خوانی اور دعاؤں میں مصروف رہیں گے۔
، علمائے کرام کہتے ہیں کہ یہ رات بہت زیادہ رحمتوں اور برکتوں والی ہے۔
ربِ کریم غفورالرحیم کی رحمت تو ہروقت اپنے بندوں پر برس رہی ہوتی ہے، مگر کچھ لمحات کو خصوصی فضیلت حاصل ہے۔
، انہی میں سےایک ہےشب برات،اس رات گناہوں میں ڈوبے بندوں کےلیے توبہ کے دروازے کھول دیئےجاتے ہیں۔
علمائے کرام شعبان کی پندرہویں رات کے بے شمارفضائل بتاتے ہیں۔
، کہتے ہیں کہ بندوں کا سال بھرکا رزق،زندگی اورموت سےمتعلق فیصلےبھی اللہ تعالیٰ کے حکم سے شب برات میں ہی لکھے جاتے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔