دھاتی، کیمیکل وممنوعہ ڈور کےاستعمال پر سخت ایکشن لیا جائے، آئی جی پنجاب
بسنت فیسٹیول کا آغاز، آئی جی پنجاب راؤعبدالکریم نے لاہور پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا۔
آئی جی پنجاب راؤعبدالکریم کاکہنا ہے کہ 6،7اور8فروری کےدوران محفوظ اور خوشگوار بسنت کے لئے ایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بنائیں۔
،دھاتی،کیمیکل وممنوعہ ڈور کے استعمال پر سخت ایکشن لیاجائے، ایئرپورٹ، فضائی راستوں، حساس تنصیبات،ممنوعہ علاقوں میں پتنگ بازی پرپابندی برقرار ہے۔
آئی جی پنجاب کاکہنا ہےکہ پولیس افسران تین روزہ بسنت کے دوران حکومتی ضابطہ اخلاق کی پابندی کی چیکنگ یقینی بنائیں۔
،شہری قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر ذمہ داری کا ثبوت دیں، قوانین پر عملدرآمد کریں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔