اسلام آباد امام بارگاہ خودکش دھماکا: 31 شہید، 169 زخمی

اسلام آباد: امام بارگاہ کے باہر خودکش دھماکا، 31 افراد شہید، 169 زخمی

اسلام آباد: ترلائی میں امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جس میں 31 افراد کے شہید اور 169 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی کلاں کے غازی شاہ امام روڈ پر امام بارگاہ کے گیٹ پر خودکش حملہ آور کو روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
، لاشوں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خارجی خودکش کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے 31 افراد شہید اور 169 زخمی ہونے کی تصدیق کر دی، وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج کا اظہار کیا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔