چاندی کی قیمتوں میں کمی، عالمی منڈی میں 10 فیصد سے زائد گراوٹ

کلو کے حساب سے چاندی خریدنے والے کنگال ہوگئے

عالمی منڈی میں چاندی کی قیمتوں میں اچانک اور بھاری کمی نے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۰۔
، خاص طور پر وہ افراد جو حالیہ دنوں میں کلو کے حساب سے چاندی خرید رہے تھے۔
قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کمی کے بعد کئی خریداروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہفتے کے آغاز میں چاندی کی قیمت میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور یہ بڑھ کر تقریباً 90 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی تھی۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے چاندی کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے خریداری کی۔
تاہم صرف چند ہی دنوں میں صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی اور چاندی کی قیمت گر کر 65.67 ڈالر فی اونس تک آ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر طلب میں کمی، ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے رجحان نے چاندی کی قیمتوں کو نیچے لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
قیمتوں میں اس تیز کمی کے باعث وہ افراد زیادہ متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے بلند نرخوں پر بڑی مقدار میں چاندی خریدی تھی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔