بلوچستان میں دہشت گردوں نے ریاستِ پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاں ثمرات سامنے آنے لگے، علاقے کے بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے۔
بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھائی میر آفتاب بگٹی کی کوششیں کامیاب۔
بلوچستان میں دہشتگردی، لوٹ مار اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے گروہ نے ریاستِ پاکستان کے سامنے سرنڈر کر دیا۔
میراک خان چکرانی نے 25 ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے سرینڈر کر کے ہتھیار ڈال ڈالے۔
واضح رہے کہ سرنڈر کرنے والا گروہ ماضی میں ڈکیتی اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث رہا۔
سرینڈر کرنے والے عناصر نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی جمع کرایا۔
میراک خان چکرانی کا شدت پسند عناصر کے خلاف چکرانی امن فورس میں شمولیت کا بھی اعلان۔
آپریشن ردّالفتنہ کی بہترین حکمت عملی سے بلوچستان کے دیگر شدت پسند اور جرائم پیشہ عناصر بھی جلد ریاست کے سامنے سرنگوں ہوں گے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔