پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، یو اے ای نے ورک ویزے سے متعلق بڑا اعلان کر دیا
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم الزابی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کے لیے یو اے ای کے ورک ویزے جلد دوبارہ جاری کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔
یہ بات انہوں نے یو اے ای ایمبیسی میں پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (پوئپا) کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
وفد کی قیادت چیئرمین سید رحمت علی شاہ نے کی، جبکہ دیگر اراکین میں سیکرٹری جنرل ممتاز صدیق، سابق چیئرمین سید حبیب علی شاہ، چیئرمین کے معاونِ خصوصی شکیل عباسی اور ایگزیکٹو ممبر طارق جاوید شامل تھے۔
سالم الزابی نے ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو تاریخی اور برادرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مختلف شعبوں میں جاری ہے۔
، اور افرادی قوت کی فراہمی اس تعلق کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے پاکستانی محنت کشوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افرادی قوت نے یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔