ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات، سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری
ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن مواد پھیلانے کے کیس میں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے۔
اسلام آباد کے سینیئر سول جج عباس شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، تاہم ملزم کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کی جانب سے کیس کی آئندہ سماعت 21 فروری کو مقرر کر دی گئی ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور گمراہ کن الزامات عائد کرنے کا الزام ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔