مداخلت نہ کرتا تو پاک بھارت لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوجاتی، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو پاک بھارت لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوجاتی۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت واقعی شدت سے لڑ رہے تھے،۰
جنگ کے دوران 10 طیارے گرائے گئے، دونوں ممالک ایٹمی تصادم کے دہانے پر کھڑے تھے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ٹیرف اور دیگر معاشی اقدامات کے ذریعے فریقین کو پیغام دیا گیا ۔
جس کے بعد جنگی ماحول کو ٹھنڈا کرنے میں مدد ملی۔ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں فریقین نہایت شدت سے لڑ رہے تھے۔
اور اگر بروقت مداخلت نہ کی جاتی تو نتائج نہایت تباہ کن ہو سکتے تھے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔