پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ساتھ رمضان المبارک شروع ہونے کا امکان

پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ساتھ رمضان المبارک شروع ہونے کا قوی امکان

پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ساتھ رمضان المبارک شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔
،ماہرین فلکیات کے مطابق یکم رمضان 19 فروری کو ہو سکتا ہے۔
ماہرفلکیات کےمطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا نیا چاند 17 فروری 2026 کو پیداہوگا تاہم 17 فروری کو دنیا بھرمیں کہیں بھی چاند نظر آنےکاامکان نہیں ہے۔
ماہرین کاکہنا ہےکہ 18 فروری کو پاکستان سمیت کئی ممالک میں چاند آسانی سےدکھائی دےسکتا ہے۔
جبکہ کراچی،اسلام آباد،پشاور اورمکہ مکرمہ میں بھی اسی روز چاند واضح طور پر نظر آنے کا امکان ہے۔
فلکیاتی اندازوں کےمطابق اگر اٹھارہ فروری کوچاند نظر آجاتا ہے تو پاکستان اور سعودی عرب میں یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔