سردار اخترمینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ 17 ماہ بعد منظور کرلیا گیا
اسپیکر قومی اسمبلی نے سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کر لیا،این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب کی راہ ہموار ہو گئی۔
سرداراختر مینگل این اے 256 خضدارسےآٹھ فروری 2024 کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
،اسپیکر نے ایک سال پانچ ماہ بعد استعفیٰ منظورکیا،سردار اختر مینگل نےتین ستمبر 2024 کو بلوچستان سے متعلق مطالبات نہ مانے جانے پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےمنظورشدہ استعفیٰ کی کاپی الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے اور این اے 256 خضدارکی نشست خالی قرار دینے کے لیے آگاہ کردیا گیا ہے۔
،الیکشن کمیشن اب اس حلقے میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کےمطابق استعفیٰ تین ستمبر 2024 سےمنظورکیا گیا ہے اور رولز کے تحت سردار اختر مینگل کو اس تاریخ کے بعد وصول کی گئی 17 ماہ سے زائد عرصے کی تنخواہ واپس کرنا پڑے گی ۔
کیونکہ وہ استعفیٰ کے بعد بھی تنخواہ وصول کرتے رہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔