سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ اور بچوں سے بات کرانے کا حکم
سپریم کورٹ نے حکومت کو بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دیدیا۔
جیل میں مناسب جگہ اور سہولتوں پر عدالت نے اطیمنان کا اظہار کیا۔سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی کی جیل میں حالت اور سہولیات کے معاملے کی سماعت میں فرینڈ آف کورٹ سلمان صفدر نے رپورٹ کی سفارشات پڑھ کر سنا دیں۔
سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق فوری مداخلت کی ضرورت ہے۔فرینڈ آف کورٹ سلمان صفدر نے استدعا کی کہ طبی معائنہ کسی فیملی ممبر کی موجودگی میں کرایا جائے ۔
عدالت نے فیملی ممبر کی موجودگی کو کورٹ آرڈر کا حصہ بنانے کی استدعا مسترد کردی ۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے اب یہ ہم سے نہ کرائیں ۔ فیملی ممبران کی ملاقات کا کیس الگ عدالت کے سامنے ہے ۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہمیں سپرنٹنڈنٹ جیل اور سلمان صفدر دونوں کی رپورٹس میں ایک بات مشترک ہے کہ بانی کو مناسب جگہ اور سہولیات میسر ہیں ۔
صحت کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ اٹارنی جنرل بتائیں حکومت کیا کرسکتی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔