سکیورٹی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر پاک یو اے ای اتفاق

متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب حکمران اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ اس ملاقات کے دوران معاشی تعاون سرمایہ کاری اور سکیورٹی کے شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
، خطے کی صورتحال اور امن و استحکام پر بھی گفتگو ہوئی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔