بانی پی ٹی کی آنکھوں کے معائنے کا معاملہ، تحریری حکمنامہ جاری
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں موجودہ صورتحال سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ 12 فروری کی سماعت کا 7 صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کردیا گیا۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ باریک بینی سے جائزہ لینے سے فرینڈ آف کورٹ اور جیل سپریٹنڈنٹ کی رپورٹس میں مجموعی تصویر ہم آہنگ نظر آئی۔
جیل میں درخواست گزار کے حالات میں فی الحال کوئی منفی یا تشویشناک پہلو سامنے نہیں آیا۔
روزمرہ معمولات اور خوراک کے انتظامات تسلی بخش قرار پائے۔رپورٹس کے بعد 23 اگست اور24 اگست 2023 کے حکمنامے پر عمل درآمد ہوچکا۔
، بانی پی ٹی آئی کی لیونگ کنڈیشن سے متعلق معاملہ اب غیر مؤثر ہو چکا ہے، توشہ خانہ سے متعلق بانی کی درخواست ہائیکورٹ کے فیصلے تک زیر التوا رہے گی۔
حکمنامہ کے مطابق رپورٹس میں روزمرہ معمولات اور خوراک کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا، قید خانے کی حالت اطمینان بخش پائی گئی۔
باقاعدہ بنیادی طبی معائنوں کی فراہمی کی تصدیق ہوئی، جیل احاطے میں درخواست گزار کی سیکیورٹی کو محفوظ قرار دیا گیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔