چولستان جیپ ریلی خطے کیلئے اہم، ثقافتی رونقیں بحال ہوگئیں: مریم اورنگزیب
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کو سلام پیش کرتی ہوں،۔
پنجاب میں ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کے ذریعے رونقیں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں۔
چولستان جیپ ریلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں 25 سال بعد بسنت منائی گئی جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
، نوازشریف کی خواہش تھی کہ پنجاب اور لاہور میں بسنت دوبارہ بحال ہو اور مقامی ثقافت کو فروغ ملے۔
انہوں نے چولستان جیپ ریلی کے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ میں دیگر ممالک کے ڈرائیورز نے بھی شرکت کی جو اس کی بین الاقوامی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
، ایسے مقامی میلوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے روزگار کے مواقع بھی بڑھتے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔