حکومت پنجاب سے 10 ہزار حاصل کرنے کا طریقہ، مریم نواز کا بڑا اعلان

ماہ رمضان میں حکومت پنجاب سے10ہزار حاصل کرنے کا طریقہ کار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ ضرورت مند خاندانوں کی مالی مدد کے لیے پروگرام ’’مریم کو بتائیں ہیلپ لائن 1000‘‘ یکم رمضان المبارک سے فعال ہو جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مالی مشکلات میں مبتلا افراد 24 گھنٹے کے اندر 10 ہزار روپے تک کی امداد حاصل کر سکیں گے۔
درخواست دہندگان ویب پورٹل یا موبائل ایپ پر اپنے شناختی کارڈ نمبر درج کرکے مالی مدد کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
جانچ پڑتال کے بعد مستحق افراد کو بروقت رقم فراہم کی جائے گی۔ پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے لائیو ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔
، جبکہ تمام مالی ٹرانزیکشنز کا ڈیجیٹل ریکارڈ اور مانیٹرنگ بھی ہوگی۔رجسٹرڈ درخواست گزاروں کو 24 گھنٹے کے اندر رقم منتقل کر دی جائے گی۔
اور رمضان المبارک کے دوران ہر ضرورت مند کے لیے حکومتی وسائل تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔